رہنماء نے کیاا قدم اُٹھا لیا

خدشات دُرست ثابت ہونے لگے!یوسف رضا گیلانی کو اپنی شکست کا اندازہ ہوگیا، پی پی پی رہنماء نے کیاا قدم اُٹھا لیا؟ اپوزیشن کو ایک اور پریشانی کا سامنا

لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو شکست ہوگی، یوسف رضا گیلانی کو اس بات کا اندازہ ہو چکا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی ایک مہرے کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، ان کا نہ جیتنا کوئی عجوبہ نہیں ہوگا۔ی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکثریتی جماعتیں ہیں لیکن پھر بھی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے مولانا کے پیچھے منہ بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو فتح دلوانے کیلئے بوریوں کے منہ کھول دیے گئے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ تو 3 مارچ کو ہی ہوگا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.