رمضان المبارک تک جاری رہے گی

”دُبئی میں کورونا ایس او پیز پر پابندی رمضان المبارک تک جاری رہے گی“
دُبئی حکومت نے کورونا صورت حال کے پیش نظر13 اپریل تک ایس او پیز پر عمل درآمد کا علان کر دیا

دُبئی( فروری2021ء) متحدہ عرب امارات میں جنوری اور فروری کے مہینوں کے دوران کورونا کے یومیہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ایک موقع پریومیہ کیسز کی گنتی 4 ہزار کے ہندسے کے قریب پہنچ گئی تھی۔ تاہم صورت حال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے دُبئی کی حکومت نے کورونا ایس او پیز میں سختی کر دی تھی۔ اس حوالے سے دُبئی حکومت نے اعلان کر دیا ہے کہ نئے ایس او پیز پر رمضان المبارک تک عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔اس اعلان سے یہ پتا چلتا ہے کہ اپریل کے وسط تک کورونا ایس او پیز میں نرمی نہیں آئے گی کیونکہ رمضان المبارک کا آغاز 13 اپریل سے ہونے جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ دُبئی سپریم کمیٹی فار کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران لیا گیا ہے۔جس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے کی۔ اجلاس میں کورونا اجلاس کی صورت حال بھی سامنے رکھی گئی ۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران کورونا کی روک تھام کے لیے نئے ایس او پیز لاگو کرنے کے بعد کیسز میں کمی آئی ہے۔ جس کے بعد فیصلہ لیا گیا ہے کہ وبا پر موثر انداز میں قابو پانے کے لیے رمضان المبارک کی آمد تک موجودہ ایس او پیز لاگو رہیں گے۔ اس فیصلے کے تحت 10 اپریل تک تمام پب اور بارز بند رکھنے کی مُدت بڑھ گئی ہے۔ جبکہ ریسٹورنٹس اور کیفے بھی رات 1 بجے تک بند کرنے کی پابندی بھی برقرار ہے گی۔شاپنگ مالز، پولز اورنجی ساحلی تفریحی مقامات پر لوگوں کی تعداد 70 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات بھی رمضان المبارک تک نافذ العمل ہوں گے۔اس کے علاوہ سینما اور دیگر ان ڈور تفریحی اور سپورٹس مقامات پر بھی حالیہ دنوں عائد 50 فیصدگنجائش کی پابندی اپریل کے وسط تک ہی جاری رہے گی۔ سپریم کمیٹی کے اجلاس میں ہیلتھ اتھارٹیز کی سفارشات بھی زیر غور آئیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.