راولاکوٹ کے لیے اعزاز قرار دے دیا

سماجی کارکن اسامہ یعقوب نےنوید الیاس کی جنوبی کوریا سے ڈاکٹریٹ کواہلیان راولاکوٹ کے لیے اعزاز قرار دے دیا

راولاکوٹ سماجی کارکن اسامہ یعقوب کی طرف سے راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوید الیاس کو جنوبی کوریا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکبادباد دی .ان کا کہنا تھا نوید الیاس کی یہ کامیابی راولاکوٹ کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نوید الیاس کی صلاحیتوں سے راولاکوٹ کے لوگ بھی مستفید ہوں گے ۔ تفضیلات کے مطابق نوید الیاس کا تعلق راولاکوٹ کے قریبی گاؤں تراڑ سے ہے اور وہ پرنسپل (ر) محمد یعقوب خان کے داماد ہیں ۔ نوید الیاس نے سکالرشپ پر جنوبی کوریا سے الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ دوران ڈاکٹریٹ ڈاکٹر نوید الیاس کے پانچ مقالہ جات بھی بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوئے ۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.