دُبئی میں فائزر ویکسین لگوانے کے خواہش مندوں کی سُنی گئی

دُبئی میں فائزر ویکسین لگوانے کے خواہش مندوں کی سُنی گئی
دُبئی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ کئی ہفتوں کے انتظار کے بعد فائزر ویکسین کی نئی کھیپ پہنچ گئی ہے

دُبئی( 17فروری2021ء) دُنیا کے سینکڑوں ممالک اس وقت کورونا وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ خوش قسمتی سے دُنیا کے کئی ممالک نے گزشتہ سال ہی اس موذی وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسینز بنا لی ہیں۔ جن کا کئی ماہ پہلے باقاعدہ استعمال شروع ہو چکا ہے۔اس وقت مقبولیت کے اعتبار سے امریکی اور جرمنی دوا ساز کمپنیوں کی مشترکہ طور پر تیار کردہ فائزر بائیو این ٹیک سب سے بڑھ کر ہے۔
تاہم پچھلے کئی ہفتوں سے فائزر ویکسین دُنیا بھر میں کمیاب ہو گئی تھی۔ جس کے باعث امارات میں فائزر کی ویکسین لگانے کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ صرف انہی افراد کو یہ ویکسین لگائی جا رہی ہے ، جنہیں اسی ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی تھی اور پھر مقررہ وقت پر انہیں دوسرا انجکشن لگنا بھی لازمی تھا۔زیادہ تر لوگ فائزر کی ویکسین ہی لگوانا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے ایک اچھی خبر آ گئی ہے۔ دُبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دُبئی میں فائزر ویکسین دوبارہ پہنچ گئی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد کو یہ ویکسین لگانے کے لیے بڑی کھیپ منگوائی گئی ہے۔ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ یہ ویکسین تمام ویکسین نیشن سنٹرز پر گزشتہ روز پہنچا دی گئی ہے۔ تمام ملکی اور غیر ملکی افراد یہ ویکسین باقی ویکسینز کی طرح مفت لگوا سکتے ہیں۔ اہم انہی افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جن کے پاس دُبئی کا کارآمد رہائشی ویزہ ہو گا۔ پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر افراد، معذور افراد، دائمی امراض کے شکار اور فرنٹ لائن ورکرز کو یہ ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ دُبی میں فائز ر کی ویکسین لگانے کا آغاز 23 دسمبر کو ہوا تھا۔ تاہم چند ہفتوں بعد ہی اس ویکسین کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث ان افراد کو یہ ویکسین لگانے کا عمل روک دیا تھا، جنہیں اس کی پہلی خوراک دی جانی تھی۔ جو افراد پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن کی شرائط پر پورا اُترتے ہیں وہ DHA کی ہیلپ لائن 800342 پر کال کر کے اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔دُبئی میں فائزر علاوہ چینی سینو فارم اوربرطانیہ کی آکسفورڈ کی آسٹرا زینیکا ویکسینز بھی لگائی جا رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.