داخلے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ملکوں کے شہریوں اور سفارتکاروں کے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کردی

ریاض ( آن لائن) سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کے مملکت میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کردی، اس پابندی سے سفارتکاروں اور طبی شعبے کے افراد کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ سعودی گزٹ کے مطابق 20 ممالک کے شہریوں، سفارتکاروں، طبی عملے اور ان کے خاندانوں کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔سعودی عرب نے جن ممالک پر پابندی عائد کی ہے ان میں ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ، اٹلی، برازیل ، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت اور جاپان شامل ہیں۔
پاکستان سمیت مذکورہ بالا 20 ممالک پر پابندی کا اطلاق کل (بدھ کو) سعودی وقت کے مطابق رات نو بجے ہوگا، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عائد کی گئی ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.