خوشخبری سامنے آگئی

اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کیلئے واٹس ایپ سے متعلق بڑی خوشخبری سامنے آگئی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاوٗنٹس استعمال کرسکیں گے۔رپورٹس سامنے آئیں ہیں کہ اب صارفین اسمارٹ فون میں ایک ساتھ دو واٹس اپ اکاوٗنٹ استعمال کرسکیں گے تاہم اس کےلیے موبائل کا ڈوئل سم ہونا ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سہولت موبائل فونز میں ڈوئل سم سسٹم کو دیکھتے ہوئے متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ ڈوئل سم سپورٹ سے صارف ایک فون میں 2 مختلف نمبر استعمال کرسکتے ہیں مگر واٹس ایپ اکاؤنٹ صرف ایک نمبر پر ہی کام کرتا ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ سام سنگ فونز میں یہ فیچر ڈوئل میسنجر کے نام سے ہے، شیاؤمی میں ڈوئل ایپ، رئیل می میں کلون ایپس، ون پلس میں پیرالل ایپس، اوپو میں کلون ایپس، ویوو میں ایپ کلون جبکہ ہواوے میں ایپ ٹوئن کے نام سے موجود ہے۔رپورٹس کے مطابق ان فیچرز کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی سپورٹڈ ایپس کی کاپی بنائی جاسکتی ہے جس مدد سے ایک ہی فون میں دو مختلف اکاوٗنٹس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی فون کی سیٹنگز میں جاکر ایڈوانسڈ فیچرز پر کلک کریں اور نیچے کی جانب سے ڈوئل میسنجر کے آپشن کر کلک کریں گے تو ایک فہرست سامنے آئے گی جو ڈوئل میسنجر سے مطابقت رکھتی ہوں گی، اس میں سے واٹس ایپ پر کلک کرکے ٹرن آن کریں اور پھر انسٹال کے آپشن پر کلک کریں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.