خواہش مند پاکستانی خوش ہو جائیں

یو اے ای میں اچھی تنخواہ پرملازمت کے خواہش مند پاکستانی خوش ہو جائیں
دُبئی ایکسپو کے پاکستانی پویلین کے لیے اہم اسامیوں پر بھرتی کا اشتہار جاری ہو گیا
دُبئی(۔16فروری2021ء) دُنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا شاپنگ میلہ دُبئی ایکسپو گزشتہ سال 2020ء میں منعقد ہونا تھا، جسے کئی ماہ تک جاری رہنا تھا، تاہم کورونا وبا کے باعث دُبئی ایکسپو اب رواں سال اکتوبر میں شروع ہو گی۔ جہاں دُنیا کے تمام ممالک کی جانب سے مخصوص پویلینز میں اسٹالز لگائے جائیں گے۔ ان پویلینز میں پاکستانی پویلین بھی شامل ہو گا۔اس سلسلے میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے اہم اسامیوں پر بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔یہ تمام ملازمتیں عارضی نوعیت کی ہوں گی، جن کے لیے ماہانہ تنخواہ 8 ہزار درہم سے 10 ہزار درہم کے درمیان ہو گی۔ جاری کردہ اشتہار کے مطابقTDAP کو دُبئی ایکسپو 2020ء کے پاکستانی پویلین کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاسپیٹلٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فار پروگرامنگ اینڈ مارکیٹنگ اور ایڈمنسٹریشن اسسٹنٹ کی ضرورت ہے۔خواتین بھی ان اسامیوں کے لیے اپلائی کرنے کی مجاز ہوں گی۔ ان ملازمتوں کا دورانیہ یکم اکتوبر 2021ء سے دبئی ایکسپو کے آغاز سے لے کر اختتام کے دورانیے یعنی 31 مارچ 2022ء تک ہو گا۔ ملازمتوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہےڈپٹی ڈائریکٹر ہاسپیٹلٹی:۔ ہاسپیٹلٹی/ مینجمنٹ/ مارکیٹنگ/ پبلک ریلیشنز/ ایونٹ مینجر یا اسی نوعیت کے کسی اور سبجیکٹ میں ماسٹرز ڈگری ہونا ضروری ہے۔کسی مستند بین الاقوامی یا مقامی یونیورسٹی سے زیر تعلیم افراد کو ترجیح دی جائے گی۔۔ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 55 سال ہے۔۔ متعلقہ شعبے میں کم از کم 10 سال کا تجربہ ضروری۔۔ کمیونیکیشن اسکلز، لوگوں سے ڈیل کرنے میں بہترین مہارت ، پیشہ ورانہ قابلیت اور قائدانہ صلاحیت ہو ۔۔ اس اسامی کے لیے منتخب امیدوار کوبطور تنخواہ 10 ہزار درہم دیئے جائیں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پروگرامنگ اینڈ مارکیٹنگ):۔ مارکیٹنگ، ایڈورٹائزنگ یا اسی نوعیت کے شعبے میں ماسٹر ڈگری ہولڈر۔۔ عمر 35 سال سے زائد نہ ہو۔۔ بڑے پیمانے کی تقریبات اور شوز منعقد کروانے کی پلاننگ کا کم از کم پانچ سالہ تجربہ ۔۔ تنخواہ 8 ہزار درہم ہو گی۔ ایڈمنسٹریشن اسسٹنٹ:۔ اکاوٴنٹنگ / فنانس یا اسی نوعیت کے شعبے میں ماسٹرز ڈگری یامساوی ڈگری ۔۔ انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈز (IFRS) سے متعلق مکمل معلومات ہوں۔۔ پبلک یا پرائیویٹ سیکٹر میں کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہو۔۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں فکسڈ ایسٹس اور انوینٹری پوزیشنز سے متعلقہ علم بھی ہونا لازمی ہے۔۔ بینکوں سے متعلقہ معاملات نمٹانے، ساتھی ملازمین کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھنے کی بھی صلاحیت ہو۔۔ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 35 سال ہو گی۔۔ ماہانہ تنخواہ کی مد میں 8 ہزار درہم دیئے جائیں گے۔ ان تمام اسامیوں کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ یکم مارچ 2021ء ہے۔ متعلقہ تعلیم، تجربہ اور قابلیتیں رکھنے والے امیدواروں کو اپنے CVs کے علاوہ دُبئی کے قونصل خانے میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلر سے کورنگ لیٹر بھی حاصل کر کے جمع کرونا ہوگا۔اگر کوئی اُمیدوار سرکاری ملازم ہے تو ایسی صورت میں اسے اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے این او سی بھی لازمی حاصل کرناہو گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.