حکومتِ پاکستان نے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی

حکومتِ پاکستان نے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی، کونسی تبدیلیاں کی گئیں؟

حکومتِ پاکستان کی نئی ویزا پالیسی، قلیل مدتی ویزا سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی ویزا پالیسی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غیر ملکیوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 3 ماہ تک کا میڈیکل ویزا درخواست کے 48 گھنٹوں میں ہر صورت جاری کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے نئی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے قلیل المدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے استثنیٰ دے دیا ہے، جبکہ اس ضمن میں بیرون ملک سفارتخانوں اور مشنز کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ قلیل المدتی ویزا کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی نہیں ہو گی اور استثنیٰ دے دیا گیا ہے البتہ درخواست دینے والے کے حوالے سے حساس اداروں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف بی آئی کو آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم کلیئرنس ملنے کے بعد وزارتِ داخلہ 30 روز میں 1سالہ مدت کے میڈیکل ویزا کے اجراء کی منظوری دے گی۔خیال رہے کہ درخواست گزار کو معاہدہ ملازمت، سی وی، کمپنی لیٹر، پروفائل اور مذکورہ کمپنی کی سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹریشن لازمی کروانا ہوگا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.