جہانگیر ترین کیلئے سب سے بڑی خوشخبری

تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لیے ، جہانگیر ترین کیلئے سب سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرلئے،شارٹ لسٹ کئے گئے ناموں میں وزیراعظم کے چار معاون خصوصی شامل ہیں،جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کانام بھی زیرغورہے۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ معاونین خصوصی میں شہزاداکبر، ڈاکٹر فیصل سلطان، رزاق داﺅد اور شہبازگل کے ناموں پر غورکیاجا رہا ہے،اعجازچودھری،سیف اللہ نیازی اور امین اسلم کے نام بھی شارٹ لسٹ کئے گئے۔
اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے کامل علی آغا کا نام فائنل کرلیاگیا،زلفی بخاری کانام اسلام آباد سے نشست کیلئے شارٹ لسٹ کیاگیاہے، خواتین کی نشست پرنیلو فر بختیار، نگہت محمود اور نیلم ارشاد کے نام زیرغورہیں،ذرائع کاکہناہے کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کانام بھی زیرغورہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.