جہانگیرترین نے کیاکردیا

بڑی سیاسی چال،اسدعمرکوہٹوانے کے لیے جہانگیرترین نے کیاکردیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ جہانگیر ترین بہت زیادہ دکھی ہیں لیکن جہانگیر ترین اس وقت مجبور بھی ہیں۔ جہانگیر ترین یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن سے قبل عمران خان نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے اوراسکور مکمل کرنے کے لیے اُن کو قربانی کا بکرا بنایا۔اس کے بعد بھی جہانگیر ترین ، اُن کا جہاز اور اُن کا اے ٹی ایم نہ ہوتا تو شاید
آج حکومت ہمیں اس صورت میں نہ نظر آتی لیکن جہانگیر ترین کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا تو وہ بہت زیادہ دُکھی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ جہانگیر ترین حفیظ شیخ کے بھی کافی قریبی دوست ہیں اور اُس وقت اسد عمر کو ہٹا کر حفیظ شیخ کو لانے کے لیے جن لوگوں نے کردار ادا کیا تھا ، اُس میں خود جہانگیر ترین بھی تھے۔جہانگیر ترین کی حفیظ شیخ کے ساتھ قربت ہے۔ اس وقت جہانگیر ترین کافی مجبور ہیں۔ لیکن عمران خان کے ساتھ ٹکراؤ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہاں البتہ اگر یہ ہو کہ ماضی کے برعکس اگر عمران خان کی سرپرستی کا سلسلہ ختم ہو گیا ہو تو پھر جہانگیر ترین دوسری جانب اپنا وزن ڈال سکتے ہیں، لیکن اگر ماضی کی طرح کا اسٹیٹس کو ہو تو پھر جہانگیر ترین اپنا وزن حفیظ شیخ کے پلڑے میں ڈالیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.