جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

دنیا کا وہ ملک جہاں پٹرول 3 روپے لٹر ہے، یہ کوئی عرب ملک نہیں بلکہ ۔۔۔ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں ہر 15 دن کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کی جانے لگی ہیں اور گزشتہ کچھ ماہ سے پٹرول مسلسل مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایک لٹر پٹرول 111 روپے 90 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی امریکہ کے ملک وینز ویلا میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت صرف تین روپے 16 پیسے ہے جو کہ دنیا میں سب سے کم ترین ہے۔ اگرچہ یہ ملک تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن کرپٹ انتظامیہ اور بدعنوان حکومت کی وجہ سے اس کی بڑی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، یہاں کے شہری اپنی غربت مٹانے کیلئے دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں اور بعض اوقات غیر قانونی طریقوں سے اپنے ملک سے ’جان‘ چھڑا کر پڑوسی ملکوں میں محنت مزدوری کو ترجیح دیتے ہیں۔ ویب سائٹ گلوبل پٹرول پرائس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں اس کی فی لٹر قیمت 384 روپے ہے۔ ایران اپنے شہریوں کو سستا ترین پٹرول فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ، یہاں فی لٹر پٹرول نو روپے ساڑھے 62 پیسے میں فروخت ہوتا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب اس فہرست میں 16 ویں نمبر پر ہے جہاں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 81 روپے 96 پیسے ہے۔ دنیا کا ایک اور بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک روس پٹرول کی 102 روپے 26 پیسے فی لٹر قیمت کے ساتھ 26 ویں نمبر پر ہے۔ وہ ایم پی اے جس نے استعفے کی دھمکی دے کر اپنے حلقے میں 137 کلومیٹر طویل سڑکوں کی منظوری لے لی، دوسرے ارکان کو بھی راستہ دکھا دیا, اپنے شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات سستی فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 30 واں ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور تیل کی دولت سے مالا مال امریکہ 123 روپے 79 پیسے فی لٹر قیمت کے ساتھ 40 ویں نمبر پر ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.