تفصیلات منظر عام پر ،یقین کرنا مشکل ہوگیا

خاتون اول کی قریبی دوست فرحت بی بی کتنے اثاثوں کی مالک نکلیں؟ تفصیلات منظر عام پر ،یقین کرنا مشکل ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست کروڑوں کے اثاثوں کی مالک نکلیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے پی ٹی آئی کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات میں تفصیلات سامنے آ گئیں،الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق فرحت شہزادی کے اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔ اثاثوں میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ 99 ہزار کا اضافہ ہوا۔فرحت شہزادی نے واجبات کی صورت میں 22 کروڑ سے زائد کی رقم بھی ظاہر کی۔الیکشن کمیشن کے مطابق فرحت شہزادی کے نام پر دبئی،ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاؤن ،چکری راولپنڈی میں کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ہیں،فرحت شہزادی نے 12 مختلف پرائیویٹ اداروں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ فرحت شہزادی کے 8 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں کروڑوں روپے موجود ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.