تعمیر ہونے والا پل سست روی کا شکار

کھڑی شریف، نہراپرجہلم پر تعمیر ہونے والا پل سست روی کا شکار

کھڑی شریف(زاہد شاہ سے) نہراپرجہلم لہڑی کے مقام پر تعمیر ہونے والا پل انتہائی سست روی کا شکار اس پل کی تعمیر شروع ہوئے تقریباً10 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے مگر آج بھی نہ جانے کیوں اس کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے بانگ پاور پروجیکٹ پر بنا ہوا پل انگریز دور میں تعمیر ہوا جو اس وقت خستہ حالی اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس پل پر ٹریفک کا دباؤ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے آئے رو لڑای جھگڑے عام ہوتے جا رہے ہیں اور کئی کئی گھنٹے اس پرانے پل پر ٹریفک جام رہتی ہے کیونکہ ضلع بھمبر ، جاتلاں ، کھڑی شریف سے اسی پل سے گاڑیاں گزر کر واولپنڈی ، اسلام آباد جاتی ہیں اس لئے کھڑی شریف کے عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پرنہراپر جہلم لہڑی پل تعمیر کیا جائے۔تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.