تارکین وطن کے لیے خوشی کی خبر آ گئی

سعودیہ میں مقیم شہریوں اور تارکین وطن کے لیے خوشی کی خبر آ گئی
وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی نئی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی ہے

ریاض( 16فروری2021ء) سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل بہت تیزی سے شروع ہوا تھا، تاہم دُنیا بھرمیں فائزر ویکسین کی سپلائی متاثر ہونے سے سعودی عرب میں اس ویکسین کے لگانے کا عمل سُست روی کا شکار ہو گیا۔اس حوالے سے اب ایک اچھی خبر آ گئی ہے۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ مملکت میں ایک بار پھر ویکسی نیشن کا عمل تیز تر ہونے جا رہا ہے۔ کورونا ویکسین کی مختلف اقسام کی نئی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ذرائع سے ویکسین کی سپلائی عارضی طور پر متاثر ہوئی تھی۔ تاہم اب بیرون ملک سے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار منگوا لی گئی ہے۔ڈاکٹر توفیق الربیہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مقامی باشندوں اور تارکین وطن کو وسیع پیمانے پر ویکسین لگانے کا کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے لوگوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔اس ایپ کے ذریعے ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے کے لیے پہلے ’صحتی‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی۔ جس کے بعد لاگ اِن کرنا ہوگا۔ اگلے مرحلے میں کورونا ویکسین کے خانے کا انتخاب کرنے کے بعدویکسی نیشن کے لیے درخواست فارم پرکرنا ہو گا اور فارم پُر کرنے کے بعد ’التالی‘ (Next ) پر کلک کیا جائے۔یہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد ویکسی نیشن کے امیدوار کو ایس ایم ایس موصول ہو گا تو ایپ کے ذریعے تاریخ کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایک اور ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ یہ کام ایپ پر کورونا ویکسین خانے کو پش کرکے انجام دیا جائے گا۔جس کے بعد امیدوار کی شناخت ہوگی پھر سہولت سے متعلق معلومات سامنے آ جائیں گی۔ اس مرحلے پر صارف کو ویکسین سینٹر اور پہلی خوراک کی تاریخ سے متعلق اندراج خود کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ ویکسین کی وافر مقدار آنے کے بعد گزشتہ روز 15 فروری سے 25 روز کی معطلی کے بعد کورونا ویکسین سینٹرز دوبارہ کھل گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.