بس کر دے پگلی رلائے گی

بس کر دے پگلی رلائے گی کیا،میرا کی کھانا پکاتے ہوئے ویڈیو وائرل
انگریزی میں تعارف کرانا مہنگا پڑ گیا،اپنے ماموں کا نام جنرل نقوی کی بجائے جنرل نقلی کہہ ڈالا

لاہور (13 فروری2021ء) گلابی انگریزی اور ٹشن کے ساتھ کیمروں کی لائٹس میں جگ مگ کرتی جتنی مشہور میرا جی ہیں اتنی زیادہ شاید ہی کوئی ایکٹریس ہوئی ہوں،آئے دن ان کی کوئی نا کوئی دلچسپ ویڈیو آتی اور لوگوں کو محظوظ کرتی رہتی ہے۔اور کچھ نہیں تو ان کے غلط انگریزی بولنے کی ہی ویڈیو ہر دوسرے ہفتے ضرور سامنے آ جاتی ہے۔اب بھی میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ انگریزی میں اپنا تعارف کراتے ہوئے گڑبڑا جاتی ہیں اور اسی بات پر سوشل میڈیا صارفین کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں۔سوشل میڈیا پر میرا کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سادہ سے حلیے میں کوکنگ کرتے ہوئے ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے شروع میں میرا کی جانب سے اپنے ماموں کے بیٹے بابر نقوی کا تعارف کروایا گیا ہے۔کہتی ہیں کہ وہ اپنے ماموں کے بیٹے کے لیے کوکنگ کررہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا اپنے ماموں کے بیٹے کا تعارف اردو میں کروانے کے بعد اپنا تعارف انگلش میں کروارہی ہیں تاہم انگلش کمزور ہونے کے سبب میرا کو اپنے تعارف میں مشکل کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔اسی دوران میرا نے ماموں کا نام جنرل نقوی کے بجائے جنرل نقلی کہہ کر متعارف کروادیا جسے بعد میں میرا نے سے ٹھیک کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا۔میرا نے ویڈیو میں بتایاکہ انہوں نے دیسی چکن بنایا ہے اور وہ کوکنگ کرتے ہوئے ڈانس کرتی ہیں جس سے کوکنگ کو انجوائے کرتی ہیں۔ویڈیو میں میرا کہتی ہیں کہ میرے ساتھ ایک اور سپر اسٹار بھی ہے اور پھر کیمرا ان کی طرف موڑتی ہیں اور روٹی بناتی ایک لڑکی نظر آتی ہے جو اپنا تعارف انگریزی میں کراتی ہے مبینہ طور پر اس سے متعلق میرا کی ملازمہ کہا جا رہاہے۔اس کے بعد ویڈیو میں ایک اور شخص کی بھی دکھایا جاتا ہے ا ور ویڈیو ختم ہو جاتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.