براہ راست پروازیں بحال کر دیں

کویت نے ممنوعہ ممالک کی براہ راست پروازیں بحال کر دیں

کویت 20 فروری: تمام ممالک کو ممنوعہ ممالک کی فہرست سے نکال کر “اعلٰی خطرے کے ممالک” کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جس سے اب تمام ممالک کو براہ راست کویت آنے کی اجازت ہو گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ نے کوویڈ 19 وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا سامنا کرنے کے لئے صحت کے حکام کی ہدایات کی بنیاد اور خاص طور پر نئے کورونا وائرس کے تناؤ کے پیش نظر نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جن کا اطلاق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار 21 فروری 2021 تک کیا جائے گا۔
“سول ایوی ایشن” نے اب پاکستان و بھارت سمیت دیگر 35 ممالک کو “ممنوعہ” کی بجائے “اعلی خطرہ” کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ذرائع نے روزنامہ الرای کو بتایا کہ پچھلے 35 میں تقریبا 33 نئے ممالک کا اضافہ کرنے کے بعد اعلی خطرے والے ممالک کی تعداد 60 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Sharing is caring!

Comments are closed.