ایک ہی دن عید اور روزے کا اہتمام

پورے ملک میں ایک ہی دن عید اور روزے کا اہتمام ہوگا
مفتی پوپلزئی سے ملاقات کے بعد چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کا اہم اعلان، دونوں علماء کا چاند کمیٹی کے مسئلے کومنتقی انجام تک پہنچانے سےمتعلق رابطے میں رہنے پر اتفاق

پشاور ( 22 فروری2021ء) پورے ملک میں اب ایک ہی دن عید اور روزے کا اہتمام ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اپنے دورہ پشاور کے موقع پر جامع مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے خیر سگالی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔  ملاقات کے دوران دونوں علماء کے درمیان اسلام کے پیغام امن محبت رواداری اور مذہبی ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کو کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عبدا لخبیر آزاد کی قیادت میں آنے والے وفد کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا اورعبد الخبیر آزاد کو مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کا چیئر مین بننے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ملک پاکستان کی خوشحالی ترقی اور سلامتی کیلئے اورعالم ا سلام کے اتحاد کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ ملاقات کے دوران دونوں علماء نے چاند کمیٹی کے مسئلے کومنتقی انجام تک پہنچانے سےمتعلق رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ایک ہی دن عید اور روزے کا اہتمام کریں گے، مفتی شہاب الدین سے ملاقات میں اہم امور سے متعلق مشاورت ہوئی ہے ، علماءکے پلیٹ فارم سے ملکی وحدت کو یقینی بنائیں گے۔
پورے ملک سے شہادتیں وصول کریں گے،رویت ہلال کمیٹی کا کام شرعی ہے۔ جبکہ ملاقات کے بعد مفتی پوپلزئی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی ملاقات ہے، عید اور رمضان میں وحدت ہونی چاہیے، ایوان بالا میں ایک ہی روز اور عید اور رمضان سے متعلق تجاویز پیش کی ہیں، ایک ہی روز عید اور رمضان شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلے کیے جائے تو خوشی ہوگی، غیر شرعی و غیر آئینی اقدامات کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.