اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں

سعودیہ میں اب اقامہ ہولڈرز کے زیر کفالت افراد بھی ابشر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں
جوازات کے مطابق شہریوں اور تارکین کے یے ابشر میں رجسٹریشن کاعمل آسان بنا دیا گیا ہے

ریاض(۔2 فروری2021ء) سعودی عرب میں اب اقامہ ہولڈرز کے زیر کفالت افراد بھی ابشر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ جبکہ سعودی شہریوں اور تارکین کی ابشر مین رجسٹریشن کا عمل بھی آسان بنا دیا گیا ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ سے جوازات کی آن لائن سروس مقامی افراد، جی سی سی ممالک کے شہریوں ، وزٹ ویزہ ہولڈرز اور تارکین کے زیر کفالت افراد کو بھی فراہم کی جائے گی۔زیر کفالت افراد کو ابشر اکاؤنٹ بنانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔ جو افراد اپنا اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں، وہ ابشر کی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹریشن پر کلک کریں، وہاں اپنے کوائف کا اندراج کریں، اپنا یوزر اور پاس ورڈ مقرر کریں اور اپڈیٹ و رابطے کے لیے اپنی پسند کی زبان پر کلک کریں۔متعلقہ شرائط و ضوابط کی منظوری کے بعد رجسٹریشن کا مرحلہ خود کار مشینوں کے ذریعے طے پائے گا۔یہ آٹو میٹک مشینیں جوازات (محکمہ پاسپورٹ) کے تمام دفاتر، شاپنگ مالز اور بڑے ہسپتالوں میں بھی موجود ہیں۔ جوازات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تارکین کے تابعین اپنے اقامہ نمبر سے ابشر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں جب کہ جی سی سی ممالک کے شہری اور وزٹ ویزوں پر آنے والے ’رقم الحدود‘ یعنی انٹری نمبر سے ابشر اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہوں گے۔یہ افراد اپنے اکاؤنٹ آٹو میٹک مشینوں کے علاوہ، جوازات کے کسی بھی دفتر جا کر کھول سکتے ہیں۔اس کے علاوہ بینکوں کے آن لائن سسٹم پر بھی ابشر اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔تابعین کے لیے یہ آن لائن سہولت فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ انہیں ابشر اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے محکمے کے دفاتر جانے کی نوبت پیش نہ آئے اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.