انڈوں کی زردی گلابی ہوتی ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ کن انڈوں کی زردی گلابی ہوتی ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی حیران رہ جائیں گے

انڈے جو کہ پروٹین کا خزانہ سمجھے جاتے ہیں، سردیوں کی سوغات ہوتے ہیں۔ لوگ انہیں ناصرف سردیوں بلکہ گرمیوں میں بھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں لیکن چونکہ ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے گرمیوں میں زیادہ نہیں کھا سکتے۔لوگ انڈے کئی طریقے سے کھاتے ہیں۔ ہاف فرائی، ابلا ہوا، آملیٹ یہاں تک کہ انڈوں کا سالن بھی بنا کر کھایا جاتا ہے۔تاہم آج ہم آپ کو کچھ خاص انڈوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو اس سے قبل آپ نے یقیناً کبھی نہیں سنے ہوں گے۔ کیا آپ نے کبھی گلابی رنگ کے انڈے دیکھے ہیں؟ جی ہاں! آپ نے بالکل ٹھیک پرھا۔فلیمنگو ( flamingo) نامی پرندے کے انڈے گلابی رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ ان کی زردی بھی گلابی ہوتی ہے۔ یہ پرندے جنوبی امریکہ اور جنوبی برازیل کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔یہ انڈے مرغی کے انڈوں سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.