انٹیلی جنس کی رپورٹ دے دی گئی

کون سا رہنما کس پارٹی سے رابطے میں ہے،وزیراعظم کو انٹیلی جنس کی رپورٹ دے دی گئی
سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (13 فروری2021ء) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو انٹیلی جنس کی رپورٹ دے دی گئی ہیں جس میں بتایا گیا کہ کون کون سا ممبر کس پارٹی سے رابطے میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان ارکان کو بھاری رقم کا اتنا لالچ دیا جاتا ہے کہ اس سے منہ موڑنا آسان نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مفاہمت سے اقتدار حاصل کیا، الیکٹیبلز کو ساتھ ملایا لیکن وہ تو کسی کے نہیں ہوتے،جیسے وہ عمران خان کے ساتھ آئے ایسے کسی اور کے ساتھ چلے جائیں گے۔
اس تمام صورتحال میں جو بات زیادہ واضح نہیں ہو رہی وہ یہ ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو پوری سیٹیں مل جائیں تو اس کے 28 ممبرز ہوں گے۔ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ سینیٹ کا چئیرمین کون ہو گا،موجودہ چئیرمین ہاتھ ہاؤں مار رہے ہیں ان کا پیپلز پارٹی سے بھی رابطہ ہے۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی کا ہی دوبارہ چئیرمین سینیٹ بننے کا امکان ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.