ارب ڈالرز کی بڑی سرمایہ کاری

ملک کے پہلے “آئل سٹی” منصوبے کے آغاز کے حوالے سے بڑی پیش رفت
سعودی عرب کی پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی بڑی سرمایہ کاری کی سنجیدہ کوششیں، گوادر آئل ریفائنری منصوبے کا ماسٹر پلان رواں سال کے آخر تک تیار کر لیے جانے کا امکان

گوادر (22 فروری 2021ء) ملک کے پہلے “آئل سٹی” منصوبے کے آغاز کے حوالے سے بڑی پیش رفت، سعودی عرب کی پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی بڑی سرمایہ کاری کی سنجیدہ کوششیں، گوادر آئل ریفائنری منصوبے کا ماسٹر پلان رواں سال کے آخر تک تیار کر لیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کے سب سے بڑی منصوبے کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں میگا آئل سٹی منصوبے کی تعمیر کیلئے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس منصوبے کا ماسٹر پلان تیار کیے جانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گوادر آئل سٹی منصوبے کا ماسٹر پلان رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیے جانے کا امکان ہے۔گوادر میں کل 88 ہزار ایکڑ کے رقبے پر آئل سٹی تعمیر کی جائے گی۔ کہ ان کے ملک کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز مالیت کی آئل ریفائنری منصوبے پر جلد باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا، منصوبے کے حوالے سے سعودی حکومت سنجیدہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے عالمی بحران کی وجہ سے معاملات میں کچھ تاخیر ضرور ہوئی ہے، تاہم حالات میں کچھ بہتری آتے ہی منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام کے جلد سے جلد آغاز کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔سعودی فرمانروا بھی پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی منظوری دے چکے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت کچھ ماہ پہلے ہوئے اجلاس میں پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری معاملات پر غور کیا گیا تھا۔ غور و فکر کے بعد شاہ سلمان نے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کے آغاز کی منظوری دے دی تھی۔ جبکہ منصوبے پر پیش رفت کیلئے حال ہی میں سعودی حکومت کے وفد کی پاکستان آمد بھی ہوئی تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.