ادارہ جاتی قرنطین کی قیمتوں کا انکشاف

کویت واپس آنے کے لئے ہوٹلوں میں ادارہ جاتی قرنطین کی قیمتوں کا انکشاف
کویت فروری: کویت واپس آنے والوں کے لئے ادارہ جاتی قرنطین کی مجوزہ قیمتوں و اخراجات کے بارے میں کیے جانے والے معاہدوں کا انکشاف کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ القبس نے 3 ، 4 اور 5 اسٹار ہوٹلوں میں ادارہ جاتی قرنطین کی قیمتوں سے متعلق “ابتدائی” معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں باخبر ذرائع سے شائع کیا جس کا اطلاق 21 فروری کو ملک میں آنے والے سب مسافروں خواہ شہریوں یا رہائشیوں پر ہوگا جس کے 7 دن کی مدت کے اپنے تمام اخراجات کویتی شہریوں و غیرملکی رہائشیوں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مجوزہ ادارہ جاتی قرنطین قیمتیں جو ہوٹلوں کے لئے شروع کرنے کے لئے سرکاری منظوری کے اجراء کے منتظر ہیں ان میں 6 راتوں کے لئے 7 دن کی مدت بھی شامل ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.