آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتا ہے

ایک انڈہ کیسے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتا ہے؟ جانئیے 4 ایسے طریقے جو آپ کی جلد کو نکھار سکتے ہیں انڈے میں پروٹین بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ ہم سب کو معلوم ہے کہ انڈہ ہماری خوبصورتی اور دلکشی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ انڈے میں اٹامن اے، ڈی، ای، بی، سیلینئم اور پروٹینز وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو اس کا استعمال آپ کے لئے مفید بناتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں انڈے کے 4 مفید استعمالات جس سے آپ کی نہ صرف جلد بلکہ بال بھی حسین ہوجائیں گے:مفید استعمالات:بالوں کی جوؤں کے لئے:
بالوں میں اگر جوئیں ہوگئی ہیں تو انڈے میں لیموں کا رس اور دار چینی پاؤڈر کے ساتھ تھوڑا سا پودینے کا تیل مکس کرکے لگائیں ساری جوئیں جلد ہی ختم ہوجائیں گی۔
مضبوط بالوں کے لئے:انڈہ بالوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ دوعدد انڈوں میں ایک کھانے کا چمچ آملہ اور سکا کائی کا پاؤڈر ملا کر بالوں میں لگائیں اس سے آپ کے بال چمکدار بھی ہوں گے اور ان میں مضبوطی بھی آئے گی۔
آئلی جلد کے لئے:انڈے کی سفیدی جلد کے آئل کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے وہ بھی ایسے کہ آپ انڈے کی سفیدی میں لیموں کا رس اور ایلوویرا جیل ملا کر لگائیں اور دن میں ایک مرتبہ یہ عمل کریں تو آپ اپنے اضافی آئل پر کنٹرول پا سکتے ہیں۔
خشک جلد کے لئے:خشک جلدمیں انڈے کی زردی کا استعمال مفید ہے مگر اس کے لئے خاص طریقہ یہ ہے کہ آپ انڈے کی زردی کو بیسن میں ملا کر لگائیں اور نتائج سے فائدہ اٹھائیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.