آرمی چیف کا دبنگ بیان سامنے آگیا

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آرمی چیف کا دبنگ بیان سامنے آگیا

راولپنڈی( آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو پرانے تنازع کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) پائلٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کےلیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، ہم امن بقائے باہمی اور باہمی احترام کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان امن سےمحبت کرنےوالاملک ہے، اب وقت آگیا ہے کہ امن کا ہاتھ ہر طرف بڑھنا چاہیے۔آرمی چیف نے د-ہشت گر-د-ی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنوں کے خلاف آپریشنز میں مسلح افواج کے درمیان تعاون سے بہتری آئی ہے۔ پاکستان کےعوام کوپاک فضائیہ پرفخرہے، امیدہےایئرفورس عظمت اورمہارت کی بلندیوں کوچھوئےگی۔ انہوں نےسعودی عرب کےکیڈٹس کی موجودگی کوبھی سراہا اور کہا کہ ہمیں فخرہےہم مذہب، بھائی چارےاورثقافتی اقدارسےجڑےہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.