سکواڈ کااعلان کردیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سکواڈ کااعلان کردیا
لاہور( آن لائن)پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سکواڈ کااعلان کردیا،بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

چیف سلیکٹر پی سی بی محمد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سکواڈ کااعلان کیا، دیگر کھلاڑیوں حیدرعلی، خوشدل شاہ،حسین طلعت ،دانش عزیز، آصف علی ،افتخاراحمد اور محمد نوازشامل ہیں،ظفرگوہر،فہیم اشرف،عامر یامین، حماد بٹ، محمد رضوان سکواڈ شامل ہیں،سرفرازاحمد،شاہین شاہ آفریدی، حارث روف سکواڈ میں شامل ہیں،ان کے علاوہ محمد حسنین، حسن علی ، عثمان قادراورزاہد محمودکو بھی سکواڈ میں شامل کیاگیاہے۔پی سی بی نے محمد حفیظ ،فخرزمان ،وہاب ریاض اور عبداللہ شفیق کو ڈراپ کردیاگیا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کاکہناہے کہ ورلڈکپ مدنظر رکھتے ہوئے سیریز میں کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیاگیاہے،پاور پلے میں اٹینگ کرکٹ کھیلنے والے لڑکے چاہئے،مڈل آرڈرمیں میچ کو ختم کرنے والے بلے بازوں کی ضرورت ہے ،چیف سلیکٹر نے کہاکہ آل راﺅنڈز پر بھی توجہ دی گئی ہے ،محمد حفیظ بائیو سیکیوریبل کو جوائن نہیں کر سکتے تھے ،3 فروری کو ہر حال میں سیکیورببل میں لڑکوں کو پہنچنا ہے ۔ محمد وسیم نے کہاکہ شرجیل خان اچھی فارم میں ہیں لیکن ان کی فٹنس پرکام ہونا ہے ،رضوان انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں،ان کی فارم بھی اچھی ہے ،روحیل نذیر اوراعظم خان بھی موجود ہیں بہترین آپشن رضوان ہے ۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.