روڈ میپ کا اعلان کردیا

“انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر کو پیرس بنا دیں گے”سردار تنویر الیاس نے تحریک انصاف کے روڈ میپ کا اعلان کردیا
اسلام آباد( آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماء سردار تنویر الیاس خان نے کہاہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کےوژن کےمطابق

سیاحت،زراعت اور پن بجلی کو ترقی دے کر آزاد کشمیر کو خود کفیل بنائیں گے،ماضی کی کسی بھی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے،عمران خان امید کی ایک کرن ہیں جنھوں نے پاکستان کو مافیا کی سیاست سے آزاد کروایا اور اب کشمیر کی باری ہے،70برس گزر گئے،آزاد کشمیر کے لوگ سڑک،صحت اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،آزاد کشمیر کا آئندہ الیکشن تعمیر ترقی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو گا،ریاست کے درد دل رکھنے والے کشمیری عوا م فوری عمران خان کی ٹیم کاحصہ بن جائیں ۔تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عہدیداران سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مضبوط کئے بغیر تبدیلی کاخواب ممکن نہیں،تعمیر ترقی کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ برادری اور علاقائی ازم کی سیاست ہے،آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی کر کے اسے فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے،2005ءکے قیامت خیز زلزلہ کے بعد آزاد کشمیر میں دنیا بھر سے امدادی رقوم آئیں جس کیوجہ سے انفراسٹرکچر کچھ بہتر ہوا،آج بھی آزاد کشمیر جیسے قدرتی وسائل سے مال و مال خطہ کی طرف دنیا کو متوجہ کر کے بڑی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.