تمام سکول کھولنے کااعلان

محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس، یکم فروری سے تمام سکول کھولنے کااعلان
کراچی( آ ن لائن)محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیرنگ کمیٹی نے یکم فروری سے تمام سکول کئی ہفتوں کی بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کااعلان کردیااور وزیرتعلیم سندھ نے بتایا کہ تین گھنٹے کا پرچہ دو گھنٹے کرنے کی سفارش کی گئی جسے کمیٹی نے منظور کرلیا ، امتحان میں معروضی حصہ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں تمام سکول یکم فروری سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھل جائیں گے،سندھ میں نیا تعلیمی سال دو اگست سے شروع ہو گا۔سعیدغنی نے کہاکہ صوبے میں نویں اور10 ویں کے امتحانات یکم سے 15 جولائی تک ہونگے ، امتحانات کے نتائج 15 ستمبر تک جاری ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ 11 ویں اور12ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز28 جولائی سے ہوگا،15 اکتوبر کو انٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاجائے گا،پریکٹیکلز جون میں سکول میں ہی ہونگے ،سکول ہی نتائج بھیجیں گے ،15 اکتوبرسے پہلے کوئی جامعہ اورمیڈیکل کالج داخلے شروع نہیں کرے گا۔وزیرتعلیم سندھ نے کہاکہ نرسری سے آٹھویں تک امتحانات 7 جون سے شروع ہوں گے،نرسری سےآٹھویں جماعت تک نتائج 26 جون کو جاری کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پرچے کا معروضی حصہ 40 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کردیا گیا، مختصر سوالات کا حصہ 40 سے کم کر کے 20 فیصد اور تفصیلی سوالات کا حصہ بھی 40 سے کم کر کے 20 فیصد کر دیا گیا ،رواں سال کسی بچے کو بلا امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کی ہوں گی ،موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی ۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.