آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

قطر سے آنیوالے غیرملکی مسافر سے منشی-ت برآمد لیکن مالیت کتنی ہے؟ کسی کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پرقطر سے آنے والے غیر ملکی مسافر سے ڈیڑھ کروڑ کی منشی-ت برآمد کرلی گئی۔ پاکستان کسٹمز نے جمعہ کو جناح ٹرمینل ارائیول پر ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملک میں اعلی معیار کی ک-وکین سم-گل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور سم-گلنگ میں ملوث نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے جو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 900 گرام کو-کین پاکستان سم-گل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
جناح ٹرمینل کے کلکٹر عرفان الرحمان نے بتایاکہ گرفتار مسافر افریقہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچا ہے اور اس مسافر کا تعلق نائجیریا سے ہے جس نے انتہائی مہارت اور جدید تیکنیک اختیار کرتے ہوئے کو-کین کو اپنے سوٹ کیس میں چھپایا ہوا تھا جس کی وجہ سے دوحہ کے کسٹمز حکام کو بھی یہ مسافر چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ کے متعلقہ ذمہ دار ادارے سوٹ کیس میں چھپائی گئی کو-کین کو ڈیٹیک نہ کرسکے تاہم پاکستان کسٹمز کے حکام کے سامنے نائجیرین مسافر کی یہ چالاکی کارگر نہ ہوسکی اور انہوں نے مسافر کی فیس ریڈنگ کرتے ہوئے اس کے سامان کی پیشہ ورانہ انداز میں سکیننگ کرتے ہوئے کو-کین کی نشاندہی کردی جس کے بعد حکام نے مقدمہ درج کرکے نائیجیریا کے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.