سابق اسپیکر قومی اسمبلی

سابق اسپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان انتقا-ل کر گئے

فاروق علی خان 1973 کا آئین منظور کرنے والی اسمبلی کے اسپیکر تھے،سابق اسپیکر کی نماز جنا-زہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ملتان میں ادا کی جائے گی اسلام آباد ( 29 نومبر2020ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پیپلز پارٹی صاحبزادہ فاروق علی خان انتقا-ل کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ فاروق علی خان آج صبح ملتان میں انتقا-ل کر گئے ہیں۔ فاروق علی خان کی عمر 91 برس تھی اور وہ طویل عرسے سے علیل تھے ، ان کی نماز جنا-زہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ملتان میں ادا اکی جائے گی ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور اس تاریخ ساز اسمبلی کے اسپیکر تھے جس نے 1973 کا آئین پیش کیا تھا ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی وفات پر اہم شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.