وزیراعظم عمران خان کو دورہ آزادکشمیر کی دعوت دیدی

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ آزادکشمیر کی دعوت دیدی
اسلام آباد(بحوالہ سٹیٹ ویوز)بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ون آن ون تفصیلی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لائیں گے۔  کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے۔ آئندہ کشمیر پر مذاکرات سہ فریقی ہونگے اور ان مذاکرات میں کشمیری بھی شریک ہونگے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کے آئندہ آنے والے انتخابات میں کی جانے والی کوششوں، پارٹی کے تنظٰمی امور پر بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگرچہ ہم نے گلگت میں انتخابی مہم دیر سے چلائی لیکن آزاد کشمیر میں ہم ابھی سے اس پر کام شروع کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے پی ٹی آ ئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ ابھی سے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم شروع کر دیں۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے آزاد کشمیر میں ہر فرد کے لئے انصاف ہیلتھ کار ڈ دیا ہے ۔اس موقع بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو دعوت دی کہ وہ آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا آغاز تقریب میں خود تشریف لا کر کریں۔وزیر اعظم عمران خان نے انصاف ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔انصاف ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب آئندہ چند روز میں منعقد کی جائے گی۔اس موقع پروزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.