رات کو لیٹے لیٹے تھک جاتے ہیں

رات کو لیٹے لیٹے تھک جاتے ہیں اور نیند نہیں آتی ؟ تو لیٹنے سے قبل یہ غذا کھائیں
آج کے دور کی مصروفیات نے نیند کا اوسط دورانیہ 6 گھنٹوں تک پہنچا دیا ہے (طبی ماہرین 7 سے 8 گھنٹے تک سونے کا مشورہ دیتے ہیں)۔لگ بھگ ہر ایک کو اچھی نیند کی اہمیت کے بارے میں علم ہے مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سونے کی کوشش کرتے

ہیں مگر نیند آنکھوں سے دور بھاگ جاتی ہے۔اگر آپ رات کی اچھی نیند چاہتے ہیں تو ان آسان طریقوں کو آزما کر دیکھیں اور بغیر ادویات کے بے خوابی کے عارضے سے نجات پائیں۔ٹیکنالوجی ڈیوائسز دور کردیںمانیں یا نہ مانیں مگر اسمارٹ فونز نیند کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور اگر وہ آپ کے ہاتھ کی پہنچ میں ہو تو جلد سونے کا خیال ذہن سے نکال دینا چاہئے۔ ان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی دماغ کو یہ احساس دلاتی ہے کہ ابھی سونے کا وقت نہیں ہوا، تو سونے سے قبل فون سائیلنٹ پر کردیں اور خود سے کچھ دور رکھ دیں۔ بستر سے نکل جائیں اگر بستر پر لیٹنے کے بعد 20 منٹ تک نیند نہ آئے تو بستر سے باہر نکل جائیں اور دوسرے کمرے میں جاکر کچھ کرلیں، جیسے کوئی کتاب پڑھ لیں، جب غنودگی کا احساس ہو تو پھر واپس جاکر لیٹ جائیں۔ زیادہ ٹی وی نہ دیکھیں اگر آپ بہت زیادہ ٹیلیویژن دیکھنے کے عادی ہیں تو یہ عادت بے خوابی اور جسمانی تھکاوٹ بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔ لگاتار کئی گھنٹے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر سونے کے لیے جانا نیند آنے کو مشکل بناتا ہے تو اس سے بچیں۔ گرم دودھ اور شہد کا استعمال رات کو سونے سے قبل ایک گلاس شہد ملا گرم دودھ بہترین نیند لانے کا زبردست گھریلو ٹوٹکا ہے۔ دودھ میں ایک امینو ایسڈ ٹرائیپٹوفان موجود ہوتا ہے جو ایک ہارمون سیروٹونین کی مقدار بڑھاتا ہے جو دماغ کو نیند کے سگنلز بھیجتا ہے۔ کاربوہائیڈیٹس جیسے شہد اس ہارمون کو تیزی سے دماغ میں پہنچاتے ہیں۔نیند دوست ماحول بنانا جو لوگ بے کوابی کے شکار ہو ان کے لیے پرسکون اور نیند والا ماحول بہتر ثابت ہوتا ہے، اس کے لیے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت تمام تر ڈیوائسز کو کمرے سے باہر یا کم از کم بستر سے دور رکھ دیں، کیونکہ ان پر آنے والے نوٹیفکیشن نیند میں مداخلت کا باعث بنتے ہیں۔ ورزش کو آزمائیں اگر کسی قسم کی بے چینی رات کو جگائے رکھتی ہے تو یوگا،مراقبہ یا ڈائری لکھنے کی کوشش کریں، تائی چی بھی ذہنی تناؤ میں کمی لان والی طاقتور ورزش ہے، ایک تحقیق کے مطابق اس ورزش کی عادت لوگوں کو جلد سلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔سونے کا وقت طے کرلیں بستر پر جانے اور صبح اٹھنے کو ترجیح بنالیں، اسی طرح سونے سے قبل مطالعہ یا موسیقی سننا بھی دماغ کو سکون پہنچا کر نیند کے لیے تیار کرتا ہے۔نیم گرم پانی سے نہاناویسے یہ طریقہ گرمیوں میں تو کارآمد نہیں تاہم سردیوں میں سونے سے ڈیڑھ سے دو گھنٹے پہلے گرم پانی سے نہانے کی عادت اچھی نیند کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ادویات کو دیکھیںمتعد ادویات نیند پر اثرانداز ہوکر بے خوابی کا باعث بنتی ہیں، اگر آپ کسی مرض کے شکار ہیں اور نیند کا مسئلہ درپیش ہے تو اپنے ڈاکٹر سے بات کرکے ادویات یا ان کی مقدار میں تبدیلی کا مشورہ لیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.