سعودائزیشن سعودی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

سعودائزیشن: سعودی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ دکانوں (جنرل سٹورز) کی سعودائزیشن میں تیزی لائی جائے گی۔ لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت تجارتی سرگرمیوں کی سعودائزیشن کے ادارے کے ڈائریکٹر عبدالسلام التویجری نے مشرقی علاقےکے ایوان صنعت و تجارت کے زیر انتظام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے جنرل سٹورز کی سعودائزیشن کا تیسرا مرحلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت افرادی قوت نو قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی 70 فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ اس حوالے سے تجارتی اداروں کو تین سے چار ماہ کی مہلت دی جائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.