کوئی دشمن اتنی متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا

کوئی دشمن اتنی متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی دشمن اتنی متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج ہم اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ 1965 کی جنگ مجھے آج تک یاد ہے جب میری عمر 13 سال تھی۔ دشمن کے خلاف قومی اتحاد اور عزم کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی دشمن اتنی متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتا اور جناح کا پاکستان بنانے کیلئے آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.