مریم نواز کے سعودی شاہی خاندان سے بہترین تعلقات

مریم نواز کے سعودی شاہی خاندان کی خواتین سے بہترین تعلقات

مریم نواز نے مشرف دور میں نواز شریف کو ملک سے نکلانے میں بہت کلیدی کردار ادا کیا تھا کیونکہ انہوں نے سعودی شاہی خاندان کی بچیوں سے اپنی تعلق داری بنائی ہوئی تھی۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا دعویٰ
لاہور وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے نواز شریف کو ملک سے نکلانے میں بہت کلیدی کردار تھا کیونکہ انہوں نے سعودی شاہی خاندان کی بچیوں سے اپنی تعلق داری بنائی ہوئی تھی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مشرف دور میں نواز شریف کے باہر جانے میں مریم نواز نے اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت نواز شریف کو باہر لے جانے میں مریم نواز کا اہم ہاتھ تھا اور واپس لانے میں شہباز شریف نے کردار ادا کیا۔
شیخ رشید نے مزید کہاکہ مریم نواز نے سعودی عرب کے شاہی خاندان اور ان کی بچیوں کے ساتھ تعلق داری بنائی ہوئی تھی،تاہم نواز شریف کو واپس لانے میں شہباز شریف نے کردار ادا کیا۔ کیونکہ شہباز شریف جانے کے لیے تیار نہیں تھا،انہوں نے جہاز کو لیٹ کروایا لیکن باپ کے کہنے پر وہ مشکل سے راضی ہوئے۔شہباز شریف اس جہاز پر چڑھنے کے لیے تیار نہیں تھا جو سعودی عرب جا رہا تھا۔ پرویز مشرف نے کہا تھا کہ اگر شہباز شریف ساتھ نہ گیا تو یہ معاہدہ ختم ہو جائے گا۔اس معافی نامے میں تمام مردوں کے دستخط ہیں جس پر لکھا تھا کہ ہم دس سال تک واپس نہیں آئیں گے۔واضح رہے کہ شیخ رشید کی352 صفحات کی کتاب میں 31 تصاویر اور 12 ابواب شامل ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں دھرنوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے انکشاف کیاکہ دھرنے سے متعلق طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان لندن میں معاملات طے پائے تھے، آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چوہدری نثار کو فون کیا، عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سے الگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 34ارکان تحریک انصاف نے اسمبلی سے استعفیٰ دیا تو سیاسی زلزلہ آگیا، قومی اسمبلی اور ٹی وی اسٹیشن جانے کا فیصلہ کنٹینر میں ہوا، جس سے جاوید ہاشمی متفق نہیں تھے تاہم عمران خان ہر حالت میں نواز حکومت گرانا چاہتے تھے، عمران خان نے انگلی اٹھانے کا اشارہ کیا تو میں نے آئندہ ایسے اشارے نہ کرنے کا مشورہ دیا۔شیخ رشید نے لکھا کہ عمران خان جو فیصلہ کر لیں پھر وہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹتے، دھرنے میں عمران خان نے چینی سفیر کو پیغام بھیجا کہ چینی صدر پاکستان آئیں تو وہ راستہ کلیئر دیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.