اپنی آنکھوں سے1965کی جنگ میں پاک فوج کو دشمن کے عزائم خاک میں ملاتے دیکھا

اپنی آنکھوں سے1965کی جنگ میں پاک فوج کو دشمن کے عزائم خاک میں ملاتے دیکھا

دنیا کی عظیم فوج کو کمانڈ کرنا میرے لیے اعزاز کا باعث ہے، 6 ستمبرہمیشہ یاد رکھا جائےگا،ضرب عضب میں دیکھا جب قوم ساتھ ہو تو کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ سابق آرمی چیف جنرل ر راحیل شریف کا سعودی عرب میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب
ریاض پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا ہے کہ دنیا کی عظیم فوج کو کمانڈ کرنا میرے لیے اعزاز ہویوم دفاع 6 ستمبرہمیشہ یاد رکھا جائےگا، جب مسلح افواج نے بہادری سے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، میں9 سال کا تھا، جب والدہ کے ہمراہ لاہور چھاؤنی میں والد، بھائی اور چچا کو دشمن کے عزائم خاک میں ملاتے دیکھا۔ انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی ایمبیسی میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع اور شہداء کی یاد میں تقریب کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا 6 ستمبر 1965 یوم دفاع کو ہمیشہ ملی جوش جذبے کے ساتھ یاد رکھا جائےگا۔ اس روز اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے بہادر مسلح افواج نے بہادری کے ساتھ دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی سب سے بڑی جنگ کا اپنی آبکھوں سے کیے گئے مشاہدے سے متعلق بتایا کہ میری عمر9 سال تھی جب میں نے اپنی والدہ اور بہنوں کے ساتھ لاہور چھاؤنی میں جنگ دیکھی۔ جنگ میں میرے والد، بھائی اور چچا فوج میں تھے، سب اپنی بہادرانہ خدمات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملا رہے ہیں۔ ہمارے بہادر افسران اور جوانوں کی مادرملت کیلئے بےمثال قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں لوگ بےخوف وخطر مورچوں میں جانے کی بجائے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ قوم کی مسلح افواج کیلئے حمایت زبردست تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران بھی یہ تجربہ کیا کہ جب قوم کا تعاون ساتھ ہو پھر کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے زیادہ بہادر فوج ہے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے زیادہ بہادر فوج ہے اور اس نے روایتی، غیر روایتی یا دہشت گردی کے خلاف تمام جنگوں میں اپنی دھات ثابت کردی ہے۔
ہمارے وطن کو محفوظ رکھنے اور اس کی سالمیت کے تحفظ کے لئے کوئی قربانی اتنی بڑی نہیں ہے۔ میں بڑے فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ میں اس عظیم فوج کا کمانڈر رہ چکا ہوں۔ میں اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ہم اپنے شہدا کی آخری قربانی اور اپنے غازیوں کے بہادر اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ نریندرمودی کی سربراہی میں ہندوستان کی فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کردی ہیں۔
عالمی برادری کو ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ کیونکہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.