1 لاکھ 80 ہزار ریال برآمد ، 12 افراد گرفتار

ملتان ایئر پورٹ،منی لانڈرنگ کا الزام، 12 افراد گرفتار

ملتان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے ملتان میں منی لانڈرنگ کے الزام میں ایئر پورٹ سے 6 مسافروں سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے مطابق ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کیے گئے 6 مسافر نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے مذکورہ 6 مسافروں کے قبضے سے 1 لاکھ 80 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔ایف آئی اے نے ان مسافروں کو ایئر پورٹ چھوڑنے آنے والے 6 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے، گرفتار کیے گئے تمام افراد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.