عاصم باجوہ نے احمد نورانی کی خبر کاثبوت سمیت جواب دے دیا

میرے اور اہل خانہ پر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں

اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہوگئی، ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا: عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے اثاثوں سے متعلق خبر پر ردعمل
لاہور  میرے اور اہل خانہ پر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے اثاثوں سے متعلق خبر پر ردعمل، تفصیلی بیان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے اثاثوں سے متعلق لگائے گئے الزامات پر ردعمل دیا گیا۔
معاون خصوصی نے ٹوئٹر پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔ تردیدی بیان 4 صفحات پر مشتمل ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں۔ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بےنقاب ہوگئی۔ ہمیشہ عزت اوروقارکے ساتھ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔ چئیرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صحافی احمد نورانی نے ایک نامعلوم ویب سائٹ پر ان کیخلاف خبر شائع کی۔ اس خبر میں ان کے اور اہلیہ پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا۔ مجھ پر اثاثوں کی ڈکلیئریشن میں اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا الزام غلط ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنے سے قبل ہی میری اہلیہ بیرون ملک اپنی تمام سرمایہ کاری ختم کر چکی تھیں۔ اہلیہ میرے بھائی کے کاروبار میں شریک تھیں۔ انہوں نے میری 18 سال کی کل جمع پونجی سے سرمایہ کاری جس کی کل مالیت 19ہزار ڈالرز سے کچھ زائد ہے۔ تاہم اہلیہ نے رواں سال یکم جون کو بیرون ملک اپنی یہ سرمایہ بھی ختم کر دی تھی۔ اس کی تصدیق امریکا میں موجودآفیشل ریکارڈسےکی جاسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ باجکو، ایل ایل سی کمپنی کی تمام بزنس کی پیرنٹ کمپنی ہے۔ یہ خبرغلط ہے کیونکہ باجکو ایل ایل سی کسی بھی کمپنی کی پیرنٹ کمپنی نہیں۔ بھائیوں نے70ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی، بھائیوں نےجوسرمایہ کاری کی اس میں60ملین ڈالربینکوں سےلیےگئے، مجموعی طورپربھائیوں اوراہلیہ کی ذاتی سرمایہ کاری 73ہزار 950 ڈالر تھی، کمپنیوں میں بھائیوں کی ذاتی سرمایہ کاری 54 ہزار 458 ڈالر تھی۔ انچوں بھائی میں سےکوئی بھی میرےزیرکفالت نہیں،پانچوں بھائیوں کی ذاتی سرمایہ کاری کاتمام دستاویزی ریکارڈموجودہے، کاروبارمیں بھائیوں اور اہلیہ کےعلاوہ50دوسرے سرمایہ کاربھی ہیں۔ بیٹے کے کاروبار کے حوالے سے لگائے الزامات پر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بیٹےکی سیون بلڈرزکےنام سےکمپنی رجسٹرڈہے، شروع سےکمپنی نےکوئی کاروبارنہیں کیاصرف کاغذپرموجودہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.