سعودی شاہی خاندان کو ایک مہینے کے اندر تیسرا بڑا صدمہ، سعودی مملکت میں سوگ کا سماں

سعودی شاہی خاندان کو ایک مہینے کے اندر تیسرا صدمہ
سعودی شہزادی قماشہ کا انتقال ہو گیا، مرحومہ شہزادہ نہار بن سعود بن عبدالعزیز السعود کی والدہ تھیں

ریاض سعودی شاہی خاندان کوایک ماہ کے اندر تیسراا صدمہ سہنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت سعودی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام دْکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون کا گزشتہ روز انتقال کر جانا ہے۔شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہی خاندان کی رُکن اور سعودی شہزادی قماشہ انتقال کر گئی ہیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرحومہ خاتون نہار بن سعود بن عبدالعزیز السعود کی والدہ تھیں۔ ان کی نماز جنازہ آج ریاض میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔اسی ماہ 6 جولائی کو شاہی خاندان کے رُکن اور معروف سعودی شہزادے خالد بن سعود بن عبدالعزیزگزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 95 برس تھے جن کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ 28 جون کو معروف سعودی شہزادے بندر بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل السعود انتقال کر گئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ29 جون کوبعد از نماز ظہر ریاض میں اداکر دی گئی، پھرانہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔واضح رہے کہ 4 جون کو بھی شاہی خاندان کے رُکن اور معروف شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال فر ما گئے تھے۔
جن کی نماز جمعہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔ اس سے قبل26 فروری کو سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے تھے، اُن کی نماز جنازہ میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز، شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ شہزادہ طلال کے بھائی مشعل، منصور، نایف، سلمان، سطام، مشاری، یزید، سیف الاسلام، جلوی، مصعب، نہار، یوسف، عبدالکریم اور حسام بھی شریک ہوئے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.