دُبئی ایئرپورٹ پر یکم اگست سے نئے قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے

دُبئی ایئرپورٹ پر یکم اگست سے نئے قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے
ایئر پورٹ میں صرف ٹکٹ ہولڈرز کو داخلے کی اجازت ہو گی، کسی مسافر کو پرواز سے چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ میں داخل نہیں کیا جائے گا، تمام مسافروں کے پاس کورونا کی نیگیٹو رپورٹ ہونا لازمی ہو گی

دُبئی دُبئی ایئرپورٹ پر یکم اگست سے نئے قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے۔ دُبئی ایئرپورٹ اتھارٹی نے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں جس پر عمل درآمد یکم اگست سے ہوگا۔ اُردو نیوز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دبئی ورلڈ سینٹرل ایئرپورٹ سے تمام سفر کرنے والے مسافروں پر نئی ہدایات لاگو ہوں گی۔ایئرپورٹ میں صرف ان مسافروں کو داخل ہونے دیا جائے گا جن کے پاس موثر ٹکٹ ہوں گے۔
کوئی بھی مسافر شیڈولڈ پرواز سے 4 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ کا رخ نہ کرے۔ ایئرپورٹ آتے وقت دستانے اور ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔جن مسافروں پر کورونا وائرس کی علامتیں نمودار ہوگئی ہوں وہ ایئرپورٹ نہ آئیں۔ تمام شہریوں، غیرملکیوں، سیاحوں اور ٹرانزٹ کے مسافروں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دبئی ورلڈ سینٹرل ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل کورونا وائرس نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی سی آر منفی سرٹیفیکیٹ ٹیسٹ کے وقت سے 96 گھنٹے تک موثر ہوگا۔ بعض مسافروں کا پی سی آر دبئی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد لیا جائے گا۔ البتہ 12 برس سے کم عمر اور معذور بچے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔امارات ایئر کی تمام پروازیں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافر ہال تھری سے آپریٹ کر رہی ہیں۔ دیگر فضائی کمپنیاں یا تو مسافر ہال ٹو یا تھری سے آجا رہی ہیں، لہٰذا تمام مسافر ایئرپورٹ کا رخ کرنے سے قبل مسافر بلڈنگ کے بارے میں اپنی ایئرلائن سے رابطہ ضرور کرلیں۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے بعد فضائی کمپنیوں کی منظورشدہ شیڈولڈ پروازوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔ دبئی کے باشندوں کو صحت ضوابط مکمل کرنے کی صورت میں پہلے ہی فضائی سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ اس پر 23 جون سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ دبئی ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ فضائی کمپنی سے رابطہ کرکے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کا اہتمام ضرور کریں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لمبی مسافت اور سلامتی کے تقاضوں کی خاطر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جانے والے تمام مسافر مندرجہ ذیل امور کی پابندی کریں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.