ترک سپر پاور کو ٹکر دینے کیلئے تیار, ترکی کا بڑا اقدام

ترک سپر پاور کو ٹکر دینے کیلئے تیار۔۔امریکی جنگی طیاروں کو گرانے بڑا اقدام ۔۔ تجربے نے امریکہ میں ہلچل مچادی۔۔۔

انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکی نے سپر پاور امریکہ کو ٹکر دینے کیلئے اقدامات کرنا شروع کر دی ہیں ، ترکی نے امریکی ساختہ لڑاکا جیٹ پر روسی ساختہ ایس-400 فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کرلیا ہے۔ لڑاکا جیٹ طیاروں کی پروازوں کا سراغ لگانے والی فوجی ہوابازی کی ویب سائٹ ’فائٹر جیٹس ورلڈ‘ نے 2019 کی ایک ویڈیو شائع کی ہے۔یہ ترکی کے ٹی آر ٹی چینل سے لی گئی تھی۔اس میں میزائل نظام کے امریکی ساختہ لڑاکا طیاروں پر تجربے کو دکھایا گیا ہے۔ایک بے نامی ذریعے نے روسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا تجربہ گذشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھا۔ترکی کا روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام خرید کرنے پر امریکا سے تنازع پیدا ہوگیا تھا۔ امریکا نے ترکی سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس میزائل نظام کو خرید نہ کرے کیونکہ یہ نیٹو کے دفاعی نظام سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔تاہم ترکی نے امریکا کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا اور اس نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے مختلف پلیٹ فارمز کے درمیان ابلاغ کی جانچ کے لیے یہ میزائل خرید کیے ہیں تاکہ وہ حادثاتی طور پر اپنے ہی لڑاکا جیٹ کو نہ مار گرائیں۔ترکی میں روسی ساختہ اس میزائل دفاعی نظام نے اپریل تک فعال ہونا تھا لیکن ابھی تک ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ یہ نظام فعال ہوچکا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.