پاکستانی مسافروں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

پی آئی اے پروازوں کی بندش سے پریشانی کا شکار پاکستانی مسافروں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے یورپ اور برطانیہ کیلئے متبادل انتظامات شروع کر دئیے ہیں اور اس مقصد کیلئے ترک فضائی کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے جعلی لائسنس کے مسئلے پر پی آئی اے پروازوں کی یورپ میں پابندی کے باعث بڑی تعداد میں پاکستانی مسافر پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں اور یورپ میں مقیم بڑی تعداد میں پاکستانی سفارت خانوں سے رابطے کرنے لگے ہیں تاہم پی آئی اے نے ترک فضائی کمپنی کے ذریعے مسافروں کو برطانیہ اور یورپ پہنچانے کیلئے انتظامات شروع کر دئیے ہیں، اس سلسلے میں ترکی ایئر لائن پیگاسس ایئر لائنز کیساتھ 31 جنوری 2020ءکو کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق کوڈ شیئرنگ کو مزید فعال کرنے کیلئے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، پی آئی اے مسافروں کو پہلے ترکی کے صبیحہ گوچن ایئر پورٹ استنبول پہنچائے گی اور پھر 2 گھنٹے بعد مسافروں کو پیگاسس ایئرلائن سے برطانیہ اور یورپ کے ان شہروں میں پہنچایا جائے گا جہاں پی آئی اے آپریٹ کرتی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن یورپ اور برطانیہ کے دوسرے 25 مقامات سے بھی اپنا شیڈول فائنل کر رہی ہے، پی آئی اے یورپ کیلئے خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے بھی مسافروں کو پہنچائے گی، اس سلسلے میں فرانس کی ایک نجی چارٹر طیارہ کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.