پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر

کراچی پی آئی اے نے بڑی عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے بڑی عید کے موقع پر کرائیوں میں بڑی کمی کرد ہے۔ اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر کردیا گیا ہے۔ عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ11ہزار535کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی 25جولائی سے عید الاضحیٰ تک رہے گی۔ قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحیٰ کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔
دوسری جانب کرونا وائرس اور برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کے لیے آپریشن کی بندش سے قومی ایئر لائن کو رواں سال 100 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ پی آئی اے کو امریکا میں آپریشن کی بندش کی وجہ سے 5 پروازوں پر 28 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ملک میں شدید بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے اور کئی پروازوں کا رخ موڑنا پڑ گیا ہے جبکہ کئی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے مسافر ہوائی اڈے پر ی پھنس گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.