سعودی شاہ سلمان نے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

کورونا آیا اور جا رہا ہے اس لیے ۔۔۔۔ سعودی شاہ سلمان نے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا لاک ڈاؤن میں پھنسے غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری آگئی ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس شاہی فرمان کے مطابق غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کےلیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی۔ بیرون ملک غیرملکیوں کے خروج اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی، جو بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آ سکے۔ان کے علاوہ غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی تین ماہ کی مفت توسیع کر دی گئی ہے، جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران میں ختم ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید زلفی بخاری نے کہا ہے کرونا کے خاتمے کے ساتھ ہی پورے پروگرام کا اجراء کر دیں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بند نہیں ہوا بلکہ فائدہ مند ادارہ بننے جا رہا ہے۔ اس ادارے نے لاکھوں نوکریاں پیدا کرنی ہیں۔ ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کریں گے۔ سیاحت سے متعلق دیگر ممالک کی طرح پاکستان کا برانڈ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برانڈ پاکستان کے نام سے پروگرام اس سال شروع کریں گے۔ ایران اور ترکی سمیت 8 ممالک کے سیاحت کے وزراء پاکستان آئیں گے۔ پاکستان 2021ء میں ورلڈ ٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا۔ اگلے سال یہ فورم 6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ہم نے کیا ضد کی ہوئی ہے کہ اداروں کو خسارے میں چلائیں؟ ہم روز ویلٹ ہوٹل کو خسارے سے چلا رہے ہیں۔ حکومت اس ہوٹل کو منافع پر چلا کر اس سے پیسہ کمانا چاہتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.