پی ٹی آئی حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی ۔۔۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا، قوم کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور یورپی ملک ہنگری میں ٹیکس تعاون کےفروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ہنگری کے سفیر استوان سزابو اور ممبر آئی آر آپریشنز ڈاکٹر اشفاق احمدنے دستخط کیے۔معاہدے سے دہرے ٹیکس سیشن اور آمدنی پرٹیکسز سے بچاؤ کی روک تھام

ممکن ہوگی جب کہ معاہدےکے تحت ٹیکس امور میں انتظامی تعاون کو جدیدمعیار کےمطابق بنایا جا ئے گا۔معاہدے کا آرٹیکل 27 معلومات کے تبادلےسے متعلق ہے جس کے تحت دستخط کنندہ پارٹیز معلومات کا تبادلہ کریں گی۔اسی طرح معاہدے کے تحت دونوں ممالک بینکوں اور فنانشل اداروں کی طرف سےمعلومات کاتبادلہ کر سکیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کےمطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 5 ہزار ارب کاقرضہ واپس کیاہے، تجارتی خسارہ10ارب ڈالر تھاجس میں ہم کمی لےکر آئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کےپاسپورٹ میں6درجےبہتری آئی ہے، اسٹاک مارکیٹ اس وقت دنیا کی تیسری تیز ترین اسٹاک مارکیٹ ہے ہمارے دور میں برآمدات میں26 فیصداضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کےپیداکردےمسائل کاخمیازہ ہم بھگت رہےہیں، اپوزیشن کے وزیرخزانہ تو ملک سےفرار ہیں، اپوزیشن کےارسطو بس یہ ہی بات کرتےہیں ہم نےسوچاتھا، مفتاح اسماعیل کہتےتھےپی آئی اے خریدنے والے کو اسٹیل مل مفت دیں گے۔مراد سعید نے حکومتی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے 5 ہزار ارب کاقرضہ واپس کیاہے، تجارتی خسارہ10ارب ڈالر تھاجس میں ہم کمی لےکر آئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےاداروں میں اصلاحات شروع کیں جس پرکام جاری ہے، اداروں میں ریفارمزہورہی ہیں توموجودہ حکومت کررہی ہے، پاکستان کےپاسپورٹ میں6درجےبہتری آئی ہے اور میں برآمدات میں26 فیصداضافہ ہوا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.