پاکستانی ہوشیار ، اہم شہر میں ایک ایسا انجکشن جس کے لگانے سے بینائی چلی جاتی ہے ، کئی افراد نابینا ہو گئے

پاکستانی ہوشیار ، اہم شہر میں ایک ایسا انجکشن جس کے لگانے سے بینائی چلی جاتی ہے ، کئی افراد نابینا ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی ہوشیار ، اہم شہر میں ایک ایسا انجکشن جس کے لگانے سے بینائی چلی جاتی ہے ، کئی افراد نابینا ہو گئے ۔۔۔خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے 9 لوگ اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں۔ بینائی سے محروم ہونے والے بدقسمت لوگوں کو غلط انجکشن ایوب میڈیکل کمپلیکس کے امراض چشم کے وارڈ میں لگایا گیا، غلط انجکشن لگنے کے فوراً بعد تمام لوگوں کی آنکھوں کی بینائی غائب ہو گئی۔ خبر رساں ادارے کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد کی بینائی غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے ضائع ہوئی ہے، ان میں سابق پاکستانی فٹبالر افسر حسین بھی شامل ہیں، جن کی بینائی غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے چلی گئی ہے۔ دوسری جانب ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریضوں کو لگنے والے انجکشن اویسٹین کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل حقائق کا پتا چل سکے گا، فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ بدقسمتی سے بینائی سے محروم ہونے والے سابق فٹبالر افسر حسین کا خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹر کی جانب سے جیسے ہی انجکشن لگایا گیا، ہماری بینائی چلی گئی، میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمیں بینائی سے محروم کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انصاف دلایا جائے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.