پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کیلئے بہت بڑی پیش رفت

پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کیلئے بہت بڑی پیش رفت
بنگلہ دیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کر دی

لاہور پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کیلئے بہت بڑی پیش رفت، بنگلہ دیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دہائیوں کی تلخیوں کے بعد اب تیزی سے ایک دوسرے کے قرب آ رہے ہیں۔
دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آتی جا رہی ہے۔ صابر شاکر کا بتانا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے ایک بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ بنگلہ دیش نے 15 سال بعد پاکستان سے زرعی اجناس کی خریداری شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب ایک بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ 3 برس کے تعطل کے بعد ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن مکمل فعال ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن فعال ہونا پاک اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات بحالی میں اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے حالیہ رابطہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سفارتی کشیدگی کم کرانے میں چین کا اہم کردار ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.