ضلع میرپور میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

بریکنگ نیوز:ضلع میرپور میں 9 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

میرپو ر (پی آئی ڈی)05 جولائی2020 ء
ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز خان نے میرپور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے دن بدن کورونا کے مریضوں میں خطر ناک حد تک اضافے کے رجحان کو روکنے تحریک پر منگل 07 جولائی سے 16 جولائی رات 12 بجے تک میرپور حدود بلدیہ تھانہ جات سٹی وتھوتھال کی حدود میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ آج یہاں ڈپٹی کمشنر میرپور کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ قیصر اورنگزیب خان، ایس پی راجہ اظہر اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین، اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی، ڈی ایس پی عنصر چوہدری، ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم، تحصیلدار یاسر آفتاب گردیزی کے علاوہ دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہہ7جولائی بروز منگل رات12:00بجے سے لیکر اگلے 9ایام مورخہ16جولائی2020بروز جمعرات رات12:00تک میرپور شہر کے دوتھانہ جات سٹی،تھوتھال کی حدود میں سمارٹ لاک ڈاؤن کانفاذ کیا جاتاہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران بذیل احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ضلع میرپور کے تمام داخلی وخارجی راستوں سے آمد ورفت مکمل بند ہو گی۔ اشیاء خور دونوش /ادویات کیلئے صرف منگلا اور ددھان گلی انٹری پوائنٹ سے آمد ورفت کی اجازت ہو گی۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام پبلک ٹرانسپورٹ/ٹیکسی/رکشہ/ہائی ایس /بس /کوسٹر سروس وغیرہ بند رہے گی۔اس کے علاوہ لوگوں کی غیرضروری آمد ورفت بھی بند رہے گی۔ انڈسٹری ایریا کے اندر کام کرنے والے جملہ ورکرز مروجہ SOPکے مطابق انڈسٹری کے اندر ہی اپنی رہائش و طعام کا انتظام کریں گے۔میرپور شہر کے جن ورکرز کی رہائش انڈسٹری کے اندر نہ ہو وہ کام پر نہیں جا سکیں گے۔ ان ورکرز کو ان ایام کی تنخواہ انڈسٹری مالکان دینے کے پابند ہوں گے۔ تمام مالیاتی ادارہ جات کے ملازمین جو بیرون شہر سے میرپور آتے جاتے ہیں وہ اپنی رہائش میرپور کے اندر رکھنے کے پابند ہوں گے۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران سبزی،فروٹ، گروسری،میڈیکل سٹورز، بیکری،دودھ دہی،گیس ڈسٹری بیوٹرزپہلے سے نوٹیفائیڈ اوقات کار کے مطابق کھلی رہیں گی۔ریسٹورنٹ، فاسٹ فوڈ کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو صرف ہوم ڈلیوری کی حد تک اجازت ہو گی۔شہر کے اندر موجود دفاتر جو کہ ضروری سروس مہیا کرتے ہیں جن میں عدلیہ، محکمہ مال، پولیس، بلدیہ،محکمہ صحت، برقیات، پبلک ہیلتھ،، وکلاء اور نامزدNGOs شامل ہیں ان کے ملازمین کو سمارٹ لاک ڈاؤن ایریا میں نقل وحمل کی بدیں شرط اجازت ہو گی کہ ان کے پاس ان کے محکمہ جات کا سروس کارڈ لازمی ہو گا۔ اس کے علاوہ جملہ محکمہ جات کے ملازمین آن کال ہوں گے۔ ہر دو تھانہ جات کے رہائشی اشیاء ضروریہ کی خرید وفروخت اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں موجود دکانوں سے خرید کے پابند ہوں گے۔ تھانہ تھوتھال کے رہائشی تھانہ سٹی کی حدود میں بغیر کسی جوازیت داخل نہیں ہو سکیں گے اور اسی طرح تھانہ سٹی کے رہائشی تھانہ تھوتھال کی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ سب ڈویژن میرپور /ڈڈیال کے رہائشیوں کو صرف میڈیکل گراؤنڈ /چیک اپ کیلئے بیرون میرپور جانے کی اجازت ہو گی جس کا باقاعدہ اجازت نامہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ جاری کریں گے۔جبکہ بیرون ملک آنے جانے والے مسافروں کو مطابقSOPسفر کی اجازت ہو گی۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے ایریا کے رہائشی آئندہ دوہفتوں کیلئے اشیایہ ضروریہ کی خریداری قبل از مورخہ07جولائی2020یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں بالا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو سزائے قید /جرمانہ کی صورت پر منتج ہو سکتی ہے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران جملہ SOPS پر انتظامیہ اور پولیس سختی سے عمل کرائیں گے اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ رو رعایت نہیں برتی جائے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاک ڈاؤن کے دوران Random Sampling بھی کریں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.