اپوزیشن کے کتنے ارکین قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں ؟ پاکستانی سیاست میں طوفان بھرپا کر دینے والی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکومتی تبدیلی اور مائنس ون کی خبروں کے ساتھ مسلم لیگ اور پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کے ارکان اسمبلی کی ہمدردیاں بھی لینے کیلئے کوشاں ہے۔ن لیگ کے چند ارکان اسمبلی نے گزشتہ دنوں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔

جس پر ن لیگ نے ان کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ اسی طرح وفاق میں ایک درجن کے قریب ارکان اسمبلی نے وزیراعطم کے خلاف تحریک عدم میں ساتھ دینے کیلئے ن لیگی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر ن لیگ کی قیادت کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کی پیشکش کی ہے۔ن لیگ کو کہا گیا کہ اگر وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی تو پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی میں اس تحریک کی حمایت کریں گے۔ اسی طرح آج معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایم پی اے اشرف انصاری پی ٹی آئی کی تقریب میں چلا گیا۔لیگی ایم پی اے کو دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے۔ ایم پی اے اشرف انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پرمنتخب ہوا ہوں۔ لیکن عمران خان کے ہر اچھے اقدام ساتھ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں جس کے باعث اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دیا۔

عمران خان اپنے نظریے سے ہٹ گئے تو ساتھ چھوڑ دیں گے۔ اس موقع پر تقریب میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کو ٹائیگرفورس کی جیکٹ اور کیپ بھی پہنائی۔ جبکہ تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تمام ڈرامے فلاپ ہوچکے ہیں ان کا سیاسی مستقبل بھی زیر و ہے آنیوالی حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ‘ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف ا ے پی سی بلانا چاہتی ہیں تووہ سو بار اپنا شوق پورا کر ے الیکشن2023میں ہی ہوں گے ۔ اتوار کے روز کارکنوں سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کیلئے نہیں خود انکی عوام کے عوام سیاسی موت ثابت ہورہی ہے اگر اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ اور احتساب سے بچائو کیلئے اے پی سی بلا چاہتی ہے توضرور بلا لیں اس کا حشر بھی ماضی کی آل پارٹیز کانفر نس جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پار لیمنٹ میں اتحادیوں اور عوامی نمائندوں کا بھر پور اعتماد حاصل ہے وہ آئینی مدت پوری کر یں گے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی ہم ہی کامیاب ہوں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.