لاہوریوں کو وزیر اعظم عمران خان نے بڑی خوشخبری سنا دی، لاہوریوں میں خوشی کی لہر

لاہوریوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی بڑی خوشخبری : 35ہزار رہائشی اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ اس مقصد کے لئے نئے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ یہ رقم کسی اور منصوبے پر خرچ نہیں کی جائے گی ۔منصوبے کو ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا نام دیا گیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیر صدارت اپارٹمنٹس سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں چیف انجینئر حبیب الحق رنداھا ‘چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زید ی ‘چیف ٹاﺅن پلانر طارق محمود اورڈائریکٹر فنانس محمد اختر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ موضع ہلوکی میں واقع ایل ڈی اے سٹی میں ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35ہزار رہائشی اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ یہاں پانچ مختلف کیٹیگریوں کے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے جن کا رقبہ 650مربع فٹ سے2200مربع فٹ تک ہو گا۔
اپارٹمنٹس کے لے آﺅٹ پلان کی منظوری ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی سے حاصل کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپارٹمنٹس کے لئے اراضی ایل ڈ ی اے سٹی سکیم کی طر ز پر حا صل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 800کنال اراضی پر چار ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ ان اپارٹمنٹس کی قیمتیں ایل ڈی اے اور دیگر سرکاری ملازمین اور کم آمدنی والے افراد کی پہنچ میں رکھی جائیں گی۔ یہ اپارٹمنٹ اڑھائی سے تین سال کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.