آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید74افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید74افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی

مظفرآباد (4 جولائی 2020
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید74افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی۔ نئے سامنے آنے والے74کیسز میں سے 9کا تعلق مظفرآباد،28کا میرپور،13کا بھمبر،18کا کوٹلی ،05کانیلم اور 01کا راولاکوٹ سے ہے جبکہ بھمبر میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔آزادکشمیر میں اب تک17260 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے17208کے رزلٹ آچکے ہیں اور1288افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے688افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ565 مریض زیر علاج ہیں اور 35 مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 13کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،04کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی ،5کاتعلق میرپور اور05کابھمبر اور2 کا کوٹلی سے ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.